راجن پور میں سیلاب کا خطرہ، انتظامیہ نے فلڈ وارننگ جاری کردی
راجن پورمیں کوہ سلیمان پرحالیہ بارشوں کے نتیجےمیں ندی نالوں میں طغیانی آگئی،اور درہ کاہ سلطان سے 20 ہزارکیوسک کےسیلابی ریلےکی آمد کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ، جبکہ الرٹ کے باوجود انتظامات نامکمل ہیں ۔
جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پورمیں کوہ سلیمان پرحالیہ بارشوں کے نتیجےمیں ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ درہ کاہ سلطان سے بیس ہزارکیوسک کا رود کوہی سیلابی ریلے آمد کے پیش نظرانتظامیہ نے فلڈ وارننگ جاری کردی۔ انتظامیہ کی نااہلی کے سبب فلڈ وارننگ کے باوجود انتظامات نامکمل ہیں ،گزشتہ سال کے سیلاب سےہونےوالےنقصانات کوابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا،نامکمل فلڈ بندوں اور سیم نالوں کی وجہ سے قریبی آبادیوں بمبلی ، چٹول ، جھوک مکول ، میراں پور،حاجی پور ، چک شہید ، سونواہ ، محمد پور گم والا کی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ پیدا ہوسکتاہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر منصور احمد بلوچ کے مطابق حالیہ بارشوں اور رود کوہی کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ رودکوہیوں کے قدرتی راستوں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔