راجن پور کے کچے کے علاقہ میں اغواء کاروں کے خلاف آپریشن کا معاملہ آر پی او فیصل رانا نے مزید ماہر پولیس افسران اور نفری طلب کر لی،

بلوچستان کی طرف جانے والےراستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ،رینجرز کی چوکیوں کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ہائی الرٹ کر دیا گیا،ڈرون کیمروں سے مدد لینے کافیصلہ کیا گیا ہے،جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جائے گا ،قاتلوں اور ڈاکووں کےٹھکانوں کو ہدف بنا کر کارروائی کی جائے گی ،آر پی او فیصل رانا تھانہ سونمیانی میں بنائے گئے عارضی کیمپ میں موجود ہیں

وکلا،علما اور تاجروں نے کچے کےعلاقہ اورلادی گینگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشنز کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے،سول سوسائٹی نے آر پی او فیصل رانا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے

بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور لادی گینگ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، تاہم اپریشن کے نتیجے میں لادی گینگ کی سہولت کاری کے الزام میں 27 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، جب کہ 12 افراد کو شناخت کے لیے حراست میں لیاگیا ،

لادی گینگ کے ٹھکانے سرچ آپریشن کے بعدگرادیئے گئے اور ،جرائم پیشہ عناصر کی عارضی پناہ گاہوں کو آگ لگا دی گئی ، ملزمان کے فرار ہونے پر قبائلی علاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے دوران لادی گینگ کے رکن جلیل ممدانی نے گرفتاری دے دی ،

Shares: