مداحوں نے رجنی کانت کی نئی فلم لال سلام کا پوسٹر پھاڑ دیا

0
27

بالی وڈ‌ اداکار رجنی کانت ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں، انہوں نے جب بھی جس فلم میں بھی کام کیا ہے شائقین کے دل جیت لئے. اداکار فلم لال سلام میں‌ایک مختصر کردار ادا کررہے ہیں ، اس فلم کا پوسٹر ھال ہی میں ریلیز کیا گیا ، پوسٹر میں رجنی کانت کی تصویر ہی شامل نہیں‌ کی گئی ، لہذا مدحوں نے فلم کا پوسٹر پھاڑ دیا اور شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو رجنی کانت نے فلم میں مختصر کردار ادا کیا ہے اوپر سے فلم کا پوسٹر ان کے شایان شان نہیں‌بنایا گیا. مداحوں کا کہنا ہےکہ ہم ایسی کوئی فلم نہیں‌دیکھیں گے جس میں رجنی کانت کو ان کے معیار کے

مطابق کردار نہ دیا جائے اور پھر پوسٹر بھی ان کے معیار کے مطابق نہ بنایا جائے. سوشل میڈیا صارفین جہاں پوسٹر کے معیار پر سیخ پا ہیں وہیں وہ اس بات پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ فلم کی ہدایت کار ایشوریہ رجنی کانت کیوں ہیں۔یاد رہے لال سلام مووی کا شائقین بے چینی سے کررہے ہیں، فلم اسی سال ریلیز کی جائیگی، رجنی کانت اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں میرا کردار بہت اہم ہے.

Leave a reply