شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے پولیس کا چھاپہ

0
31
شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے پولیس کا چھاپہ

افواہوں پر کان نہ دھریں،شیخ رشید کے گھر چھاپہ نہیں مارا، اسلام آباد پولیس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد سے مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں، اسلام آبادپ ولیس اس حوالہ سے کام کر رہی ہے

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کی گرفتاری کا امکان ہے، سادہ لباس میں پولیس اہلکار لال حویلی روانہ ہو چکے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں بھی پولیس ٹیموں نے چھاپہ مارا تا ہم شیخ رشید گھر پر نہیں تھے، اب پولیس لال حویلی کی طرف گئی ہے اور وہاں چھاپہ مارا جائےگا ،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شیخ رشید لال حویلی میں موجود نہیں ہیں

شیخ رشید کے اسلام آباد والے گھر پر چھاپے کے بعد شیخ رشید نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چار گاڑیوں کے ساتھ میرے اسلام آباد کے گھر پر ریڈ کیا، سفید کپڑوں میں پوری پلٹون کو لال حویلی بھیجا،ہر قیمت پر عمران خان کی دوستی نبھاؤں گا، وارنٹ لے آؤ ، شیونگ کریم اور دوائی رکھ لی ہے، آؤ گرفتار کرلو،

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے گھر چھاپے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، سیاسی لیڈرز کی گرفتاریوں کے متعلق پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے جاری شدہ خبر ہی تصدیق شدہ ہوگی، شہریوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

قبل ازیں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا آپریشن نہیں کیا جا رہا ہے، عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کے 76 اہلکار تعینات ہیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کے تحت تمام اقدامات کرے گی۔اگر کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو باضابطہ درخواست کی جائے گی۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے اردگرد صورتحال پر نظر رکھیں ۔دہشت گردی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلیے پولیس کی مدد کریں

واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، شہباز گل کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

Leave a reply