سری نگر:راجوری میں دھماکہ، ایک افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکے میں ایک افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ ضلع میں نوشہرہ کے علاقے کلال میں ہوا۔ سرکاری ذرائع نے دھماکے میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ساوتھ ایشین وائرنے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کے علاقے کلال میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک لیفٹیننٹ سمیت دو فوجی شدید زخمی ہو گئے۔
دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ دھماکے کے وقت فوجی معمول کی گشت پر تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوشہرہ سیکٹر میں ہونے والے دھماکے سے بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ اور ایک سپاہی ہلاک ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بارودی سرنگ کا تھا۔