بھارتی کامیڈین راجو شریواستو انتقال کر گئے

نئی دہلی : بھارت کے 58 سالہ معروف کامیڈین راجو شریواستو آج دہلی میں انتقال کر گئے-

باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ایجنسی این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک ماہ قبل انہیں جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا راجو شریواستو کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 10 اگست کے روز راجو شریواستو کو دل کا دورا پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا-

دل کا دورہ پڑنے کےبعدماڈل ایان علی نے ذہنی تناؤ کا علاج اور وزن کم کیسے کیا؟خود ہی سب کچھ بتادیا

جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا تھا اور بعد میں طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا تھا جہاں آج انتقال کر گئے اسپتال ذرائع کے مطابق راجو سریواستو کو ڈاکٹروں نے صبح 10:20 بجے مردہ قرار دیا گیا-

کامیڈین کے بھائی دیپو سریواستو نے ذرائع و ابلاغ کو بتایا کہ مجھے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے فون آیا کہ وہ نہیں رہے، یہ واقعی افسوسناک خبر ہے۔ وہ 40 دنوں سے ہسپتال میں بیماری سے لڑ رہے تھے-

سریواستو کو 10 اگست کو جم میں گرنے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) لے جایا گیا تھا۔ اسی دن ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

افتخار ٹھاکر کس کے ہیں شکر گزار اور کیوں؟

سریواستو 1980 کی دہائی سے شوبز سے وابستہ ہیں لیکن انہیں 2005 میں اسٹینڈ اپ کامیڈی شو "دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج” میں شرکت کے بعد انہیں بین الاقوامی شناخت ملی-

انہوں نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں "میں نے پیار کیا”، "بازی گر”، "بمبے ٹو گوا” اور "آمدنی اٹھنی خرچا روپیہ” شامل ہیں۔ وہ "بگ باس” سیزن تھری میں بھی کنسٹینٹ رہے سریواستو نے بھارتی اتر پردیش کی فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

افتخار ٹھاکر کس کے ہیں شکر گزار اور کیوں؟

Comments are closed.