بابری مسجد کیس کی سماعت کے مکمل ہوتے ہی وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)دوبارہ سرگرم ہو گئی ہے۔
بابری مسجد کیس، جماعت اسلامی ہند نے اہم اعلان کر دیا
وی ایچ پی کے صدر آلوک کمار نے ایک ہندی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ رام مندر کی تعمیر کا کام 1992 کے بعد سے مسلسل ہو رہا ہے اور یہ کبھی رکا ہی نہیں۔
آلوک کمار نے یہ بات زور دے کر کہی کہ رام جنم بھومی میں ہی مندر تعمیر ہوگا اور اس سلسلے میں مسلمانوں سے بات چیت کے تمام امکانات اب ختم ہو چکے ہیں۔ اب صرف سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔
بابری مسجد کیس، عدالت میں نقشہ پھاڑنے کے خلاف ہندو میدان میں، اہم مطالبہ
کمار نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ ہندووں کی عقیدت کودیکھتے ہوئے ان کے ہی حق میں فیصلہ سنائے گا۔
بابری مسجد کیس ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اہم اعلان کر دیا
واضح رہے کہ بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں 5 ججوں کے آئینی بنچ نے چالیس روز تک کیس کی سماعت کی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس 17 نومبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ اس سے پہلے بابری مسجد کیس پر فیصلہ آ جائے گا۔