پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کام کیوں نہیں کرتا،عمراکمل کو سزا کے فیصلے پررمیز راجہ کا ردعمل آگیا

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کام کیوں نہیں کرتا،عمراکمل کو سزا کے فیصلے پررمیز راجہ کا ردعمل آگیا ،باغی ٹی وی کےمطابق سابق قومی کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے عمراکمل پر 3 سال کی پابندی کو صلاحیت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ باضابطہ قانون سازی کر کے بدعنوانی کو روکے کیونکہ اب اس کا وقت آچکا ہے۔

رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آخرکار سرکاری طور پر عمر اکمل بھی 3 سال کی پابندی کے ساتھ احمقوں کی فہرست میں شامل ہو گئے جو محض صلاحیت کا ضیاع ہے اور یہی وقت ہے جب پی سی بی میچ فکسنگ اور بدعنوانی کے دیگر طریقوں کو روکنے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کرے تاکہ ملوث افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جا سکے ورنہ دوسری صورت میں وہ مزید بہادری سے کارنامے دکھائیں گے

یاد رہےکہ ان دنوں‌پاکستان کرکٹ بورڈ پرسخت تنقید کی جارہی ہے ، جس میں اس قسم کے فیصلوں کے کھلاڑیوں کی زندگی پرمنفی اثرات کے حوالےسے بھی سارا قصوروارپاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹھہرایا جارہا ہے ، یہی وجہ سے کہ پاکستان کے سابق سٹارکرکٹرسلیم ملک بھی اب میدان میں آگئے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.