رمضان کے دوسرے ہفتے میں کیسا ہو گا موسم؟ کہاں ہو گی بارش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ سے اگلی جمعرات تک پاکسان کے 90 فیصد علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے 6 مئی کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ،چمن ، خوجک ، ژوب، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، ہرنائی، سبی،میختر، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، سوئی، ڈیرہ مراد جمالی، زیارت، نوشکی، خاران، قلات، دالبندین خضدار، بیلا، اوتھل، آواران، پنجگور، تربت میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کے امکانات موجود رہیں گے ۔
یکم مئی سے 7 مئی کے دوران خیبرپختونخواہ کے تمام علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز آندھیوں ، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر گرج چمک کے شدید طوفان وادی پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، بشام ، کوہستان ، سوات، مینگورہ، کالام ،ایبٹ آباد، گلیات ، مانسہرہ، بالاکوٹ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک ، شمالی و جنوبی وزیرستان کو متاثر کریں گے اور بعض میدانی علاقوں میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 120 کلومیٹر سپیڈ کی آندھیاں آ سکتی ہیں اور چند مقامات پر طویل دورانیے کی ژالہ باری کا امکان موجود رہے گا ۔
وادی چترال ، سوات ، کوہستان ، کاغان ، ناران ، بابو سر ٹاپ سمیت 9 ہزار فٹ سے زائد بلند پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے
یکم مئی سے 7 مئی کے دوران پورے صوبہ پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے،ملکہ کوہسار ،مری ، راولپنڈی اسلام آباد، اٹک ، ٹیکسلا ، واہ کینٹ ، تلہ گنگ، چکوال، کلر کہار ، جہلم ، کھیوڑہ ،منڈی بہاوالدین، گجرات، کھاریاں، سیالکوٹ، نارووال ، خوشاب، سرگودھا،میانوالی ، بھکر، لیہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، ساہیوال، چیچہ وطنی ، میاں چنوں ،ملتان، خانیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیر محل، کمالیہ ، شورکوٹ ،جھنگ ، اٹھارہ ہزاری، نورپور تھل ، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، وہاڑی، بہاولنگر، حاصلپور، میلسی، بہاولپور، علی پور، جام پور ، راجن پور ، روجہان مزاری، صادق آباد ، رحیم یار خان ، احمد پور شرقیہ ، اوچ شریف ، ظاہر پیر ، یزمان، بہاولپور، لودھراں میں گرج چمک / تیز آندھیوں کے ساتھ بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے.
یکم مئی سے 6 مئی کے دوران کشمور ، شکار پور ، سکھر ، شھدادکوٹ ، لاڑکانہ، جیکب آباد ، نوشہرہ فیروز، جوہی، سیہون شریف ، قاضی احمد، سکرنڈ ، نوابشاہ ، دادو ، کیرتھر نوری آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ ، میرپور خاص میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ، ژالہ باری کا امکان ہے
30 اپریل سے 8 مئی کے دوران آزاد و مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تمام مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں / ژالہ باری کا امکان ہے،9 ہزار فٹ سے زائد پہاڑوں پر ایک بار پھر برفباری کا امکان ہے
پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے لینڈ سلائڈنگ کے خدشات بھی ہیں،دوران طوفان آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کثرت سے پیش آئیں گے لہذا غیر ضروری طور پر کھلے آسمان کے نیچے جانے سے گریز کریں۔ اگلے سات روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی اور گرج چمک کے شدید طوفان کسی بھی جگہ تشکیل پا سکتے ہیں جنکے باعث خیبر پختون خواہ , پنجاب اور سندھ میں چند مقامات پر بگولے ( #Tornadoes ) بننے کا خطرہ موجود رہے گا.
تیزآندھیوں، ژالہ باری سے فصلات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ، کسان بھائیوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جاتی ہے کہ موسم کے مطابق اپنی فصلات کی کٹائی کریں اور محفوظ مقام پر ذخیرہ کریں ۔ مختلف مقامات پر شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے لہذا تمام اداروں کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے