جنہوں نے ووٹ نہیں دیا وہ بھی رمضان پیکج کے مستحق ہیں، مریم نواز

0
314
maryam nawaz

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنہوں نے ووٹ نہیں دیاوہ بھی انسان ہیں،غریب بھی ہیں،رمضان پیکج ان کا بھی حق ہے۔ رمضان پیکج سب کو ملے گا۔سوال اٹھانے والے اور تنقید کرنے والے کریں گے،سیاسی حکومت پر الزام تراشی بہت آسان ہے۔میرا کوئی فیورٹ نہیں،اللہ تعالی کو جوابدہ ہوں اور اس کے بعد عوام کو جوابدہ ہوں۔ہر لیول پر شفافیت کو یقینی بنایا جائے،کرپشن کا داغ برداشت نہیں ہو گا۔رمضان پیکج کی ترسیل کے تمام مراحل شفافیت کے ساتھ سرانجام دئیے جائیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں رمضان پیکج کی تیاری اور ترسیل کے طریقہ کار کے بارے میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے رمضان بازار میں شفافیت اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیا۔رمضان پیکج میں اشیاء خوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش کے معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کے لئے ضروری کارروائی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر لیول پر شفافیت کو یقینی بنایا جائے،کرپشن کا داغ برداشت نہیں ہو گا۔رمضان پیکج کی تقسیم کے لئے جہاں جہاں جا سکی میں خود بھی وزٹ کروں گی۔رمضان پیکج کی تقسیم کے وقت بغیر اطلاع کئے سرپرائز وزٹ کروں گی۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کی کارکردگی کا سکور کارڈ سے تعین ہو گا،تمام اضلاع کاآپس میں مقابلہ ہو گا۔ڈپٹی کمشنر اپنے متعلقہ اضلاع میں ہر روز چیکنگ کریں،دورے کریں اور رپورٹ دیں۔رمضان پیکج کی تقسیم کے مکمل پراسیس کی ویڈیوز بنائی جائیں،مجھے اور چیف سیکرٹری کے دفتر میں بھجوائی جائے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان پیکج کی شفاف تقسیم کے لئے سب نے سرپرائزچیکنگ کرنی ہے۔رمضان پیکج کی چیکنگ 3مراحل میں ہو گی۔ہر ضلعی انتظامیہ سے امید ہے کہ وہ رمضان پیکج کی چیکنگ کریں گے۔ڈپٹی کمشنرز رمضان پیکج کے سیمپل اور باکس کھلوا کر چیک کریں گے کہ اس کا معیار کیا ہے اورکیا 6 اشیائے خوردونوش کی مقدار پوری ہیں۔رمضان پیکج کی بلاترتیب چیکنگ رپورٹ چیف سیکرٹری کے دفتر ارسال کریں۔انتظامیہ کو روزانہ کی بنیادپرتقسیم کے لئے مقرر کردہ مختلف جگہوں کے وزٹ کرنے چاہئیں۔انتظامیہ کے تقسیم کے لئے مقرر کردہ جگہوں پر وزٹ سے تقسیم کرنے والی ٹیموں کو احساس ہو گا کہ ہماری مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔رمضان پیکج کی تقسیم کے وقت مقررکردہ جگہ پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی لازم ہے تاکہ ناخواشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔رمضان پیکج کی تقسیم کے وقت اگر پولیس کے بغیر جائیں گے تو بدنظمی پھیلے گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے میں مجھے پورے پنجاب کی صفائی چاہیے،چاہے وہ شہری علاقہ ہو یا دیہاتی۔چیک کروانے کے طریقے جانتی ہوں،صفائی چیک کروں گی۔کوئی سڑک،محلہ،گلی،گاؤں اورگراؤنڈ ایسی نہ رہے جہاں صفائی نہ ہو،یہ میری سختی سے ہدایت ہے۔تمام اضلاع کا صفائی کے معاملے میں آپس میں مقابلہ ہے۔وال چاکنگ وائٹ واش کے ذریعے ختم کی جائے۔الیکشن پوسٹرز اور بینرز اتروائیں اور صفائی کرائیں۔صفائی صرف نام کی نہ ہوبلکہ حقیقی طور پر ہونی چاہیے۔خراب سیوریج اور ڈرینج کے مسائل حل کریں۔سڑکوں پرکھڈے اور گڑھے ختم کئے جائیں تاکہ خوبصورتی بحال ہو۔3دن بعد ہنگامی دورے شروع کر دوں گی،لاہور کی کسی گلی میں گڑھے نظر نہ آئیں۔سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب،عظمی بخاری،ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،آئی جی،سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے جبکہ تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ز نے ویڈیو لنک ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں ہرمحلے، ہر آبادی کا ڈیجیٹل ریکارڈ بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں ہرمحلے، ہر آبادی کا ڈیجیٹل ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ پنجاب ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کے تحت کل آبادی کا درست شمار مرتب ہوگا جس سے کمزور طبقات کی تعداد،مقام، رابطہ اور ایڈریس محفوظ کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں مریم اورنگزیب کی سربراہی میں 13 رکنی ٹیکنکل ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا۔ ٹیکنکل ورکنگ گروپ میں پارٹی کی معاشی ٹیم کے مرکزی رکن اور رکن قومی اسمبلی بلا ل اظہر کیانی کے علاوہ اعلی حکام اور شماریات کے ماہرین شامل ہوں گے۔ پنجاب ڈیجیٹل ڈیٹا بینک کی بنیاد پر صوبے بھر میں تعلیم، صحت اور ترقی کے منصوبے بنائے جائیں گے۔پنجاب کی تمام آبادی میں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے گی۔ ڈیجیٹل ڈیٹا بینک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت کی نگرانی اور مستحقین کو مالی مدد کی براہ راست فراہمی کے شفاف نظام کے طور پر کام کرے گا۔ درست اعداد و شمار اور معلومات (ڈیٹا بیس) کی دستیابی سے معاشی پالیسیوں اور درست فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔ ڈیٹا بینک کو بزرگوں، بیواؤں، یتیموں ضرورت مند خاندانوں اور طالب علموں کے سماجی تحفظ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔پنجاب میں بچوں کی پیدائش پر ڈیٹا خود کار ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ان کا اندراج کرے گا۔ پنچاب میں کسی دوسرے علاقے سے آکر رہائش اختیار کرنے والوں کی معلومات بھی جمع ہوں گی۔ پاپولیشن ڈیٹا جمع کرنے سے قلیل المدتی اور طویل المدتی پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما پرویز رشید،مریم اورنگ زیب،عظمی بخاری،ثانیہ عاشق اور شعبہ سماجی بہبود کے ماہر ڈاکٹر امجد ثاقب شریک تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب، چیئر مین پی اینڈ ڈی، مختلف صوبائی سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سی ای اوز پی ایس پی اے، اربن یو نٹ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مریم نواز کا دکانوں کے سامنے سامان رکھنے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دکانوں کے سامنے سامان رکھنے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیا ہے اور سامان ہٹانے کیلئے انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ راستوں، بازاروں میں ٹریفک بندش اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے اوردکاندار سامان اپنی دکانوں کی حدوں میں رکھیں۔شہریوں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے شکایت کی کہ دکانداروں نے سامان باہر رکھا ہوا ہے، ٹھیلے اور ریڑھی والوں کے تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت شدید مشکلات ہیں۔تجاوزات کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یقینی بنائیں کہ ریڑھی بان متعین جگہوں پر ٹھیلے لگائیں تاکہ شہریوں کے ساتھ دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو تکلیف نہ ہو۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ایک ماہ میں شہریوں کی شکایات کے ازالہ کرنے کی ہدایت تاکہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آسانی کویقینی بنا یا جائے۔

پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم

برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات،مبارکباد دی

Leave a reply