رمضان سے ایک روز قبل یوٹیلٹی سٹورز کو تالے لگ گئے، عوام پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان سے ایک روز قبل ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز بند، ملازمین نے کام چھوڑ دیا
حکومت نے ایک جانب عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے مگر لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں یوٹیلیٹی سٹورز بند ہو چکے ہیں، ملازمین نے یوٹیلٹی سٹورز کو تالے لگا دئے ہیں،ملازمین کا کہنا ہے کہ عملے کو حفاطتی کٹس اور ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے
ملازمین اور ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد ملازمین نے کام بند کر دیا ،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں یوٹیلیٹی سٹورز آج بند رہیں گے۔ صدر یونین یوٹیلٹی سٹورز کا کہنا ہے آج سے غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجاً سٹورز بند رہیں گے، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مطالبات تسلیم نہیں کیے، جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے ہم سٹورز نہیں کھولیں گے
آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلیٹی سٹورز کے چئیرمین عارف شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کو بنیادی حقوق نہیں دئیے جا رہے ۔یوٹیلٹی سٹور منڈی بہاولدین کے ملازم ملک الطاف کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھی کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ کئی مرتبہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی درخواستیں کر چکے ہیں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوئی ،نہ تو ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو رمضان المبارک میں بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کیا گیا اور نہ ہی کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی کٹس دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے یوٹیلیٹی سٹورز بند رہیں گے.
وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا، یوٹیلٹی سٹور پر 19 اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی