اللّٰہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو دنیا میں فساد ہی پیدا ہوگا، سپریم کورٹ

0
48

اللّٰہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو دنیا میں فساد ہی پیدا ہوگا، سپریم کورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 28 مربع زمین کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست واپس لینے پر معاملہ نمٹا دیا۔

وکیل درخواست گزار غلام مصطفیٰ کنڈوال نے عدالت میں کہا کہ یہ نواب فیملی تھی جن کی ہزاروں کنال زمین تھی، لوگوں نے بنجر زمین خریدی، اس کر زرخیز بنایا، مخالف فریق 22 سال بعد زمین پر دعویٰ کر رہی ہیں،

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ سپریم کورٹ اس ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے ہمیں انصاف کرنا ہے، ہمیں کھلے دل اور دماغ کے ساتھ بیٹھ کر انصاف کرنا ہے، ہم آپ کو دہائیوں پرانی تاریخ پر دلائل کی اجازت نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ سمیت کسی عدالت کے فیصلوں میں کوئی غلطی یا خامی نہیں ہونی چاہیے،

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے زمین خریدی ہے میرے حق کا بھی تحفظ ہونا چاہیے،اس وقت چھ ہزار روپے فی ایکڑ زمین تھی اس وقت 15 لاکھ روپے فی ایکڑ ہے،

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک 13 سال کی بچی اپنے ڈیڑھ سال کے بھتیجے کے نام زمین کر رہی ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟ جسٹس قاضی امین نے کہا کہ سپریم کورٹ آئینی عدالت ہے،سورۃ نساء ہماری زندگی کے لیے مشعل راہ ہے، اگر اللّٰہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو دنیا میں فساد ہی پیدا ہوگا،

Leave a reply