پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری نے کہا کہ اداروں اورعدلیہ کومتنازع بنانا مریم نواز اور ان کی بریگیڈ کا وطیرہ ہے ،حدیبیہ کیس کرپشن کیسز کی ماں ہے ،راناثناءاللہ سے بہت کچھ نکلے گا ،راناثناءاللہ پرپہلی ایف آئی آرمسلم لیگ ن نےہی درج کرائی تھی،
رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صمصمام بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں تخت کی جنگ ہے، مریم نواز نےکہا تھا کہ انکی بیرون ملک توکیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ،کیا ن لیگ نے منی ٹریل دیا تھا؟
رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے
صمصام بخاری نے مزید کہا کہ سزایافتہ لوگ ملکی اداروں پرالزام تراشی کررہےہیں، یہ لوگ بنیادی طور پر اداروں پر دباو ڈالنا چاہتے ہیں،مریم نواز نے جو مسئلہ کھڑا کیا وہ نئی بات نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ صدر مسلم لیگ ن کو سائیڈ لائن کر دیا گیا ،شہبازشریف کومریم نواز کی پریس کانفرنس کےدوران بائیں طرف بٹھایاگیا ،مریم نوازہمیں اخلاق کادرس دیتی ہیں،اپنےدو بھائیوں کو وطن واپس لےکرآئیں .
نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟
نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف
نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا ہوگا ، مریم نواز عدلیہ پر ڈباؤ ڈال رہی ہیں،اعلیٰ عدلیہ سےبھی درخوست ہےکہ اس کانوٹس لیں،مریم نوازکی پریس کانفرنس سےمتعلق شواہدکی فارنزک آڈٹ کرایا جائے گا، اگر میرے اکاؤنٹ میں پیسےآتےہیں تومجھےجوابدہ ہوناچاہیے.
مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟
میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں، مریم نواز