سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چودھری نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف بنایا گیا ہیروئین کا کیس بے بنیاد اور جھوٹا تھا اور اس میں کوئی صداقت نہیں تھی۔
سابق وزیر اطلاعات نے اینکرپرسن جاوید چودھری کے پروگرام کل تک میں تحریک انصاف کے دور میں مسلم لیگ ن کے رہنماء کے خلاف بنائے گئے کیس بارے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ: لیگی رہنما کے خلاف یہ کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا بلکہ کسی اور نے بنایا اس اینکر پرسن نے ان سے وضاحت طلب کی تو ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اسمبلی میں بڑا کھل بولتے ہیں آپ ان سے کیس بنانے والوں کا نام پوچھ لیں۔
جاوید چودھری نے فواد چودھری سے سوال کیا کہ اس وقت کے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی جو تحریک انصاف ہی کے ایک متحرک رہنماء ہیں اپنی تقاریر میں بار قسمیں کھا کر کہتے تھے جان اللہ کو دینی ہے رانا ثناءاللہ سے اتنے کلو ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔
اس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا: انہوں غلط کیا تھا اور جب کابینہ میں یہ معاملہ آیا تو میں نے اس وقت اے این ایف کے جو مقرر کردہ آفیسر تھے ان سے سوال کیئے تو وہ کابینہ چھوڑ کر چلے گئے اور پھر مجھے اس سے اندازہ ہوگیا تھا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں اور یہ کیس بالکل فضول ہے لہذا پھر میں نے روکا کیونکہ وہ کبھی بھی نہیں کرنا چاہئے تھا۔
رانا ثناء منشیات کیس جب کابینہ میں آیا تو میں نے اے این ایف کے آفیسر (میجر جنرل صاحب) تھے سے سوال کیئے تو وہ کابینہ چھوڑ کر چلے گئے اور پھر مجھے اندازہ ہوگیا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں اور یہ کیس بالکل فضول ہے لہذا پھر میں نے روکا اور وہ کبھی بھی نہیں کرنا چاہئے تھا۔ فواد چودھری pic.twitter.com/G5B3oan9v3
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) July 7, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر میرے خلاف پندرہ کلو ہیروئین کا کیس ثابت ہوجائے تو میں ہر قسم کی سزا کیلئے تیار ہوں۔علاوہ ازیں انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپنے اس منشیات کے کیس کا سو مو ٹو لینے کی بھی درخواست کی تھی۔
دوسری جانب اینکر اقرار الحسن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یار کوئی مذاق ہے؟ پی ٹی آئی دورِ حکومت کے وزیرِ داخلہ شہر یار آفریدی حلف اُٹھا کر کہتے رہے کہ رانا ثناء اللہ سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے اب پی ٹی آئی دور حکومت کے وزیر اطلاعات کہتے ہیں شہریار آفریدی کا حلف جھوٹا تھا، ایسا کچھ نہیں ہوا۔ تو بس پھر ن لیگ بھی جو کرے اس پر چیخنا بنتا نہیں
یار کوئی مذاق ہے؟ پی ٹی آئی دورِ حکومت کے وزیرِ داخلہ شہر یار آفریدی حلف اُٹھا کر کہتے رہے کہ رانا ثناء اللہ سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے اب پی ٹی آئی دور حکومت کے وزیر اطلاعات کہتے ہیں شہریار آفریدی کا حلف جھوٹا تھا، ایسا کچھ نہیں ہوا۔ تو بس پھر ن لیگ بھی جو کرے اس پر چیخنا بنتا نہیں https://t.co/ACmekoZ3O3
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) July 7, 2022
جاوید بدر کہتے ہیں کہ جان اللہ کو دینی ہے لَا إِلٰهَ إِلَّا الله مُحَمَّدٌ رَسُولُ الله میرے پاس وڈیو موجود ہے رانا ثنااللہ کی گاڑی سے 15 کلو منشیات برآمد ہوئی
شہر یار آفریدی نے یہ کیس جھوٹا بنایا تھا فواد چوہدری
قوم خود اندازہ کرلیں کہ یہ کتنے ایماندار ہیں یہ کیس بھی عمران خان کے کہنے پر بنا تھا
جان اللہ کو دینی ہے لَا إِلٰهَ إِلَّا الله مُحَمَّدٌ رَسُولُ الله میرے پاس وڈیو موجود ہے رانا ثنااللہ کی گاڑی سے 15 کلو منشیات برآمد ہوئی
شہر یار آفریدی نے یہ کیس جھوٹا بنایا تھا فواد چوہدری🤦🏻
قوم خود اندازہ کرلیں کہ یہ کتنے ایماندار ہیں یہ کیس بھی عمران خان کے کہنے پر بنا تھا
— Javed Badar Pakistan🇵🇰 (@jkhanbadar) July 7, 2022
راجہ کبیر لکھتے ہیں کہ سابق ادوار میں بنائے گئے تمام مقدمات سے آہستہ آہستہ اعلان لاتعلقی کی جارہی ہے لیکن آج کے دن اس شہریار آفریدی پر لعنت ضرور بھیجئے گا جس نے اللہ کی قسم اٹھا کر رانا ثناءاللہ پر درج ہوئے مقدمہ کی گواہی دی تھی
سابق ادوار میں بنائے گئے تمام مقدمات سے آہستہ آہستہ اعلان لاتعلقی کی جارہی ہے لیکن آج کے دن اس شہریار آفریدی پر لعنت ضرور بھیجئے گا جس نے اللہ کی قسم اٹھا کر رانا ثناءاللہ پر درج ہوئے مقدمہ کی گواہی دی تھی
— Raja Kabeer ™ (@kabeerraja786) July 7, 2022
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو