عمران خان کی نالائقی کی قیمت خیبرپختونخواہ دہشت گردی کی صورت ادا کررہا ہے،وزیر داخلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا کے بارے میں قومی اداروں کی رپورٹ چشم کشا اور پریشان کن ہے ایک سال میں پختونخواہ میں دہشت گردی کے300 واقعات کا ہونا سنگین صورتحال ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت سوئی ہوئی ہے پختونخوا میں ملازمین کی تنخواہ اور پینشن کے نہ ہی شہداءکے لئے پیسے ہیں، 9 سال میں کے پی میں یہ ترقی ہوئی؟ وفاق پر حملے کے لئے بندوقیں اور بندے جمع کرنے والوں نے سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی مضبوطی کے لئے کچھ نہیں کیا وفاق نے بھی خیبرپختونخوا کو پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار میں اضافے کی پیشکش کی تھی لیکن آج تک جواب نہیں ملا سی ٹی ڈی شہداء پیکج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 150 فیصد کا فرق کیوں ہے؟ صوبائی حکومت آنکھیں بند کئے کیوں بیٹھی رہی؟ سی ٹی ڈی پنجاب اور سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی تنخواہوں میں 70 فیصد کا فرق ہے لیکن صوبائی حکومت نے آج تک اس پر بات نہیں کی ،سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے لئے کوئی ٹریننگ سکول ہی موجود نہیں، 9 سال میں کیوں اس پر توجہ نہ دی گئی؟ پورے صوبے میں ’ایس ایس پی‘ رینک کے صرف ایک افسرکا تعینات ہونا عمران خان اور وزیراعلی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے معاملے پر عمران خان اینڈ راشی کمپنی کا رویہ مجرمانہ اور دہشت گردوں کی مدد کے مترادف ہے گھڑیاں چوری کرنے کا ٹائم تھا لیکن عوام کو دہشت گردوں سے بچانے کا ٹائم نہیں تھا؟ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے عمران خان کو وفاق اور اداروں سے لڑنے سے فرصت ملے تو دہشت گردی کے مقابلے پر غور کرے پی ٹی آئی کی خیبر میں 9 سال سے حکومت مسلط ہے اور کارکردگی صفر بٹا صفر ہے عمران خان کی نالائقی اور کرپشن کی قیمت خیبرپختونخواہ دہشت گردی کی صورت ادا کررہا ہے،
شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار
چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،
کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،
حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی
سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار