رانا ثناء اللہ کی گاڑی کی سپرداری ، عدالت میں فریقین کے دلائل

0
87

رانا ثناء اللہ کی گاڑی کی سپرداری ، عدالت میں فریقین کے دلائل

باغی ٹی وی : لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کی منشیات کے مقدمہ میں قبضہ میں لی گئی گاڑی کی سپرداری کے معاملہ پرعدالت میں سماعت ہوئی .

لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی گاڑی کی سپرداری کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی .عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 12اگست کودلائل دینے کی ہدایت کر دی

جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رانا ثنا اللہ کی درخواست پر سماعت کی.رانا ثناء اللہ کی طرف سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے.اے این ایف کی جانب سے راجہ انعام الحق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، اے این ایف کے وکلاء نے درخواست کی مخالفت کردی

سرکاری وکیل رانا ثناء اللہ نے ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف دیر سے درخواست دائر کی، رانا ثناء اللہ کی درخواست زائد المعیاد ہے,بروقت ہائیکورٹ رجوع نہیں کیا،

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے، ماتحت عدالت میں رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات کا کیس پیش کیا گیا،

وکیل درخواست گزار لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کر رکھی ہے،

وکیل رانا ثناء اللہ نے موقف اپنایا کہ اے این ایف عدالت میں اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظوری کے بعد گاڑی کو سرکاری تحویل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں،

عدالت رانا ثناء اللہ کی گاڑی سپرداری پر دینے کا حکم دے،

Leave a reply