رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ اہم خبر
رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر عدالت میں سماعت ہوئی، اسپیشل سنٹرل ڈیوٹی جج خالد بشیر نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 نومبر کو جواب طلب کر لیا اور سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی.
رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ رانا ثناء اللہ کو بے بنیاد مقدمے مین گرفتار کیا گیا، مقدمے مین ضمانت پر رہا کیا جائے. درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز کے بعد رانا ثنااللہ کا موقف درست ثابت ہوا ہے عدالت سابق وزیرقانون کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔
رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران
رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی
رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے.