رنبیر کپور فلم اینیمل کا آدھا معاوضہ لینے پر کیوں‌آمادہ ہوئے ؟‌

2 سال قبل
تحریر کَردَہ
ranbir kapoor

بالی وڈ میں آج کل سپر ہٹ فلموں کا دور چل رہا ہے. اس سال جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان میں سے زیادہ تر فلمیں سپر ہٹ ہوئی ہیں. ایسے میں‌فنکاروں نے بھی معاوضے کے معاملے میں‌ایک نئی سٹریٹیجی بنا لی ہے . اداکار رنبیر کپور نے بھی یہی کیا ہے انہوں نے فلم اینمل صرف 35 کرورڑ میں سائن کر لی ہے. اور کہا جا رہا ہے کہ رنبیر کپور ایک فلم کا 70 کروڑ‌روپے لیتے ہیں لیکن انہوں نے فلم سائن کرتے وقت 35 کروڑ طے کئے ہیں . انہوں نے آدھا معاوضہ کیوں لیا ہے .اس بارے کہا جا رہا ہے کہ رنبیر کپور نے فلم اینیمل کے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کے لیے ایک عظیم قربانی دی ہے،

”رنبیر کپور فلم اینیمل کا 30 سے 35 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے” جبکہ اس بات کا امکان ہے کہ اگر فلم کامیاب ہوگئی تو فلم کے منافع میں رنبیر کپور کا حصہ ہوگا۔واضح رہے کہ فلم اینیمل یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔اور رنبیر کپور کا ماننا ہے کہ اینیمل ان کے کیرئیر کی ایک بہترین فلم ثابت ہو گی .

شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

Latest from تازہ ترین