بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو اور آنجہانی لیجنڈری اداکار رشی کپور کے صاحبزادے رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہو سکی ۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے حالیہ انٹریو میں اداکار رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں انہوں نے کچھ نیا نہیں سیکھا اور نہ ہی ان کی کوئی خاص مصروفیات رہیں ابتدائی دنوں میں والد کی وفات کے باعث صدمے میں تھے جس کے بعد پورا وقت فیملی کے ساتھ گزارا اور دن میں 2 سے 3 فلمیں روزانہ دیکھتا رہا۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار نے جواب دیا کہ ’کورونا‘ کی وجہ سے میری اور عالیہ کی شادی نہیں ہوسکی اور اگر لاک ڈاؤن نہیں ہوتا تو اب تک شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہوتے تاہم وہ اس حوالے سے کچھ بھی کہہ کر منحوست نہیں پھیلانا چاہتے بلکہ زندگی میں بہت جلد اس مقصد کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔
عالیہ بھٹ سے متعلق رنبیر کپور نے کہا کہ وہ ٹیلنٹ سے بھرپور لڑکی ہے جس نے لاک ڈاؤن میں گٹار سیکھنے سے لیکر اسکرین رائٹنگ تک ہر ایک چیز سیکھنے کی کوشش کی اور باقاعدہ کلاسز لیں-
اداکار کا مزید کہا تھا کہ میں اپنے مقابلے میں عالیہ بھٹ کو زیادہ کامیاب سمجھتا ہوں۔
واضح رہے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پہلی بار ایان مکھرجی کی فلم ’براہمسٹرا‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے اس کے علاوہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور شاہ رخ خان بھی مختصر کردار میں دکھائی دیں گے-