رنویر سنگھ کا دبنگ اسٹائل سوشل میڈیا پر چھاگیا

سنگھم اگین 15 اگست 2024 کو ریلیز کی جائیگی
ranvir singh

روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین جو کہ اس سلسلے کی پانچویں فلم ہے اس بار رنویر سنگھ فلم میں‌بطور ہیرو کام کررہے ہیں . ان دنوں فلم کی شوٹنگ جاری ہے. رنویر سنگھ پورے جوش و خروش کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں‌حصہ لے رہے ہیں. انہوں نے چند روزقبل سنگھم اگین کےسیٹ سے اپنی دلکش تصویر شیئر کرکے مداحوں کا دل خوش کر دیا۔ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فرنچائز سنگھم کی پانچویں فلم میں اجے دیوگن بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں.سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں رنویر سنگھ نے سمبا کے کردار میں انٹری دی تھی اور اب وہ پانچویں فلم میں بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ رنویر سنگھ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جسے سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا۔

سنگھم اگین 15 اگست 2024 کو ریلیز کی جائیگی ، فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ اکشے کمار، دیپیکا پڈوکون دکھائی دیں گی۔اجے دیوگن اور رنویرسنگھ اس فلم کو لیکر کافی پرجو ش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سیریز کی پہلی چار فلموں سے زیادہ اچھی ہو گی اور شائقین یقینا محظوظ ہوں گے.

شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

Comments are closed.