زیادتی کی شکار لڑکی نے خود کشی کرلی،پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے صلح کروانے پربضد

بہاولپور: زیادتی کی شکار لڑکی نے خود کشی کرلی،پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے صلح کروانے پربضد،اطلاعات کے مطابق بہاولپور میں زیادتی کی شکار طاہرہ نامی لڑکی نے خود کشی کرلی، لقمان نامی ملزم نے لڑکی سے زیادتی کی تھی،پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے فریقین کے درمیان صلح کروانے کی تگ و دو میں لگے رہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی نے خود کشی سے قبل اپنے باپ سے کہا کہ "ابا آپ کل سر اٹھا کرجیو گے” جس کے بعد لڑکی نے زہریلا سپرے پی کر خود کشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم لقمان نے طاہرہ نامی لڑکی سے کھیتوں میں زیادتی کی اور فرار ہو گیا تھا، متاثرہ لڑکی کا باپ غلام فرید انصاف کے لیے تھانے کے چکر کاٹتا رہا لیکن اس کی شنوائی نہ ہوسکی۔ پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے فریقین کو راضی نامہ کرنے کے لیے مجبورکرتی رہی،

ذرائع کے مطابق لڑکی کا باپ غلام فرید تھانے پہنچا تو تھانے والوں نے کہا کہ درخواست لکھو دو گھنٹےدرخواست لکھنے کے بعد پولیس نے موقف اختیار کیا کہ یہ انکا علاقہ نہیں ہے،پولیس چوکی دوست محمد جاؤجہاں سے پولیس نے دوبارہ متاثرہ لڑکی کے باپ کو تھانے بھجوا دیا،بعدازاں پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے فریقین کوراضی نامہ کرنے کے لیے مجبور کرتی رہی،

مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ لقمان نامی ملزم انتہائی بااثر ہے جسکی وجہ سے ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا اور صلح کے لیے فریقین کو رضا مند کرتے رہے۔متاثرہ افراد کی شنوائی نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی نے دل برداشتہ ہوکراسپرے پی کرخود کشی کرلی ،

دوسری طرف اس حوالے سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نشریات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقع کا نوٹس لیے لیا ہے اور مزید یہ کہ ان کی ڈی پی او بہاولپورسےبھی بات ہوگئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

Comments are closed.