اسلام آباد:کورونا کے کیسزمیں تیزی سے اضافہ:سرکاری دفاتر کے لئے کرونا ایس او پیز جاری،اطلاعات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لئے کرونا ایس او پیز جاری کردئیے گئے ہیں۔

این سی او سی کےمطابق سرکاری دفاترمیں کام کرنے والے تمام اسٹاف کو کرونا ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔تمام اسٹاف اپنےعلاوہ اپنے اہل خانہ کو بھی ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔اس کے علاوہ دفاتر میں ماسک کا استمعال لازمی اورسماجی فیصلہ برقرار رکھا جائے گا۔دوران نماز سماجی فیصلہ کو یقینی بنایا جائے گا اور دفاتر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سینی ٹائز استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ دفاتر کی انتظامیہ اس بات کا خاص خیال رکھے گی کہ تمام اسٹاف ویکسین شدہ ہوں۔این سی او سی نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں مصافحہ کرنے سےگریز کیا جائے اور عمارت کے داخلی راستے میں تمام اسٹاف کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔کوئی بھی علامت ظاہر ہونے پر کسی اسٹاف کو دفاترمیں داخلے کی اجازت نہ دی جائے گی اور ماسک کے بغیر اندر جانا ممنوع ہوگا۔

 

کسی بھی اسٹاف میں کھانسی،نزلہ اور بخارکی علامات ظاہر ہونے پر رپورٹ کیا جائے اور فوری کرونا کے تمام ٹیسٹ کروائے جائیں۔کرونا سے متاثرہ کسی بھی شخص کا دفتر واپس آنے سے قبل کرونا پی سی آر ٹیسٹ نیگٹو آنا لازمی ہوگا۔

ادھرکورونا کے وار دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد چل بسے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 641 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.41 فیصد رہی اور 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس میں مبتلا 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ادھر کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں کورونا واٸرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.71 ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 546 ہو گئی، اب تک 15 لاکھ 39 ہزار 545 افراد کی سکریننگ میں سے 5 لاکھ 14 ہزار 760 کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔35 ہزار 141 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 27 ہے، وائرس سے جاں بحق ہونے والوں تعداد 378 ہے۔

Shares: