مزید دیکھیں

مقبول

اسمگلنگ سے ملک کو سالانہ کھربوں روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف

پاکستان کو اسمگلنگ کی وجہ سے سالانہ 3 کھرب...

ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت میں اختلافات ختم کرنے کی خواہش کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے...

بھارت نے پاکستانی بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی

پاکستانی بحری جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ...

حافظ آباد: ڈی پی او کا تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ

حافظ آباد،باغی ٹی وی(خبر نگارشمائلہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر...

سابق کپتان وکٹ کیپرراشد لطیف پر کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

کراچی:راشد لطیف پر کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف پر کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے حوالے سے اختیار کیا جانے والا رویہ قابل مذمت ہے اور صحافیوں کے لیے نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

اگرراشد لطیف کو کسی بھی صحافی سے ذاتی عناد ہے تواتنی ہمت پیدا کریں کہ اس کا نام لیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ پوری صحافی برادری کے لیے نازیبا الفاظ کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے