نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی اداکار اجے دیوگن کے بھتیجے امان کے ساتھ اپنا ڈیبیو ایکشن اور ایڈوینچر سے بھرپور فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں، بہت جلد راشا ہمیں سینما گھروں میں دکھائی دیں گی. روینہ ٹنڈن نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ سٹار کڈز پر بہت زیادہ پریشر ہوتا ہے کہ ان کے والدین اگر اچھے اور نامور اداکار رہے ہیں تو یقینا ان کے بچے بھی غیر معمولی اداکارانہ صلاحیتوںکے مالک ہوں گے، اس طرحکا مقابلہ دراصل بچوں پر پریشر کا باعث بنتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی بچے میں صلاحیت ہو گی تو وہ آگے بڑھے گا ورنہ تو سپر سٹار والدین بھی اپنے بچوں کو سپر سٹار نہیں بنا سکتے ، یہ تو آڈینز ہی ہے جو
کسی کو بھی سپر سٹار بنا دیتی ہے ، اگر آڈینز کسی پر رک گئی ہے تو سمجھو اسکی تو نکل پڑی اگر شائقین ہی رد کر دیں تو پھر سپر سٹار والدین کچھ نہیںکر سکتے. انہوں نے کہا کہ اس ھوالے سے بالی وڈ بہت ظالم ہے یہاں سٹار کڈز کو بالکل بھی کوئی فیور نہیں ملتی سوائے اس کے کہ ان کو کسی بھی فلم میں ایک چانس مل جاتا ہے. مجھے امید ہے کہ میری بیٹی راشا شائقین کے دل جیت لگے گی.