دریائے راوی میں سیلابی صورتحال، علاقی مکین نقل مکانی کرنے پرمجبور

حالیہ مون سون کی بارشیں جاری ہیں، ان بارشوں سے انتظامی امورکا پول کھل گیا ہے، پانی کی نکاسی نا ہونے کی وجہ سے سیلابی ریلے نے لاہورکے مضافاتی علاقوں میں تباہی شروع کردی ہے، دریائے راوی میں سیلابی ریلا آنے سے خود پوراورنانوں ڈوگرکے مقام پرسینکڑوں ایکڑرقبے پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں، نانوں ڈوگرمیں حفاظتی بند ٹوٹنے سے دریائے راوی کا پانی گاوں کی دیواروں کوچھونے لگا ہے.

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، نقل مکانی کے دوران مکینوں نے اپنے جانوروں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنا شروع کر دیا ہے، دریائے راوی میں سیلابی ریلا آنے سے خود پور، نانوں ڈوگر خانکی جھگیاں اوردریائے راوی کے کنارے آباد ڈیرے اورجانوروں کے لئے بنائے گئے باڑے بری طرح متاثرہورہے ہیں، جبکہ دریائے راوی کے دونوں اطراف میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں، دریائے راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے.

علاقہ مکین نے حکومت اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ بروقت اقدامات نا کیے گئے توبقیہ فصل بھی تباہ ہوجائے گی، انتظامیہ فوری اقدامات کرکے سیلاب کی اس صورتحال میں ہماری مدد کرے.

Comments are closed.