کراچی: ، انڈین ایجنسی‘’را’’کے دہشتگرد ونگ کا سرغنہ پکڑا گیا،کون ہے یہ اہم سرغنہ خبرنے تہلکہ مچادیا ،اطلاعات کےمطابق کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انڈین خفیہ ایجنسی ‘’را’’ کے دہشتگرد ونگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے بتایا ہے کہ بھارتی نیٹ ورک ‘’را’’ کا سربراہ شاہد عرف متحدہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اس سرغنہ کے بارے میں کافی دنوں سے پولیس خفیہ مشن پر تھی جو بالآخرکامیاب ہوگیا
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں کیں۔ گرفتار ملزم شاہد شہر میں ‘’را’’ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزمان شہر میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔