کرونا وائرس،بھارتی ایئر لائنز نے کیا ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان

0
30

کرونا وائرس،بھارتی ایئر لائنز نے کیا ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بھارتی معیشت مزید تباہ ہو رہی ہے، بھارت کی دو بڑی ایئر لائنز کمپنیوں نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان کر دیا ہے

بھارت کی دو بڑی ایئر لائنز انڈیگو اور وستارا کے مالی حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ دونوں کمپنیاں اپنی پروازیں بند کرنے کا سوچ رہی ہیں، انڈیگو کے سی ای او رونجوئے دت نے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے،

انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آمدنی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ایئر لائن انڈسٹری کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انڈڈیگو کے فلائٹ آپریشن کے سربراہ اسیم میترا نے پائلٹوں کو جمعرات کی صبح بھیجے گئے ایک ای میل میں کہا ہے کہ ہوا بازی شعبے کی معاشی حالت نمایاں طور پر خراب ہو چکی ہے، لہذا آئندہ چند روز میں سخت اقدامات اٹھانے ضروری ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے ممالک نے فضائی آپریشن معطل کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے ہوا بازی کے شعبے کو شدید دھچکا لگا ہے،انڈیگو کے سی ای او نے بھی ایک ای میل میں کہا کہ ایئر لائن کی معاشی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اب کوئی بھی ایئرلائن مستحکم نہیں بلکہ سب خسارے میں ہیں،

دوسری جانب مالی بحران سے دوچار سرکاری ایئرلائنز ایئر انڈیا بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 5 فیصد کمی کر سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازوں کو بند کر دیا ہے اس لئے ایئر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان ہے۔ ایئر انڈیا کے فروخت میں تاخیر کی وجہ سے حکومت کو اس کو چلانے کے لئے 3000 کروڑ روپے خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ مودی سرکار نے پہلے ہی ایئر انڈیا میں سو فیصد حصص کی خریداری کے لئے کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 17 مارچ سے 30 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ حکومت نے 2018 کے بعد جنوری 2020 سے ائیر انڈیا کی نجکاری کے لئے دوبارہ سے کوششیں شروع کر دی ہیں.

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے 4 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، بھارتی پنجاب کے ضلع نواشہر کے پٹھلاوا گاؤں میں مریض کی موت ہوئی جو سات مارچ کو اٹلی سے واپس آیا تھا، اس سے پہلے كرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، بھارتی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 173 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 148 مریض بھارتی جبکہ 25 غیر ملکی شہری ہیں۔ بھارت میںکورونا وائرس سے متاثرہ 20 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

Leave a reply