راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کے گیٹ ایک بار پھر کھول دیئے گئے ہیں-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راول ڈیم انتظامیہ کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کے گیٹ اوپن کئے گئے ہیں، ڈیم میں پانی کی سطح 1751.30 فٹ تک پہنچ گئی ہے پانی کے لیول کو کم کرکے 1750.50 فٹ کیا جائے گا۔
جاپان میں شدید سیلاب سے تباہی،کئی سڑکیں اور پل تباہ، گاڑیاں بہہ گئیں
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے، پانی کا لیول کم کرنے کے لئے گیارہ بجے تک اسپل ویز اوپن رہیں گے-
راول ڈیم انتظامیہ اسپل ویز اوپن کرنے سے قبل سائرن بھی بجائے گئے، سائرن کا مقصد قریبی آبادی اور نشیبی علاقے کے مکینوں کو الرٹ کرنا تھا۔
دوسری جانب ٹانک میں سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر ہو گئے ہیں خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیلابی ریلوں کے بعد صورت حال بہتر نہ ہوسکی سیلابی پانی کی وجہ سے پائی پل ٹوٹنے کے باعث کئی روز سے درجنوں دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہے، جس کی وجہ سے خواتین اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
ٹانک: سیلاب سے پل ٹوٹنے سے درجنوں دیہات متاثر:عوام الناس پریشان
ادھر بلوچستان میں مون سون بارشوں کے تین اسپیلز کے دوران مجموعی طور جاں بحق افراد کی تعداد ایک سو ستر ہوگئی ہے، جب کہ سیلاب سے اٹھارہ ہزار سے زائد مکانات تباہ اور سولہ پل بہہ گئے۔ تئیس ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔متاثرین ابھی پچھلے سیلاب سے سنبھل نہیں سکے تھے کہ پی ڈی ایم اے نے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ میٹ آفس کے مطابق مکران، کوئٹہ، ژوب، سبی اور قلات ڈویژن میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔