راولپنڈی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنیوالے چار دہشت گرد گرفتار

پاکستان میں امن کے قیام کے لئے سی ٹی ڈی کا کردار انتہائی اہم ہے
0
45
ctd police

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی کاروائیاں جاری ہیں

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتارکر لئے گئے،راولپنڈی سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق داعش ۔ ٹی ٹی پی۔اور بلوچ لبریش سے ہے ۔دہشت گرد راولپنڈی میں خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ۔ڈیٹو نیٹر ۔ حفاظتی فیوز ۔اور نقدی برآمد کی گئی ہے،دہشت گردوں کی شناحت اجمل امین۔۔فیروز۔۔حامد بشیر۔۔اور اویس شاہ کے نام سے ہوئی،دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے395 کومبنگ آپریشنز کے دوران 108 مشتبہ افراد گرفتار کیے ،کومبنگ آپریشنز میں 20940 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ،

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی دہشت گرد عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان میں امن کے قیام کے لئے سی ٹی ڈی کا کردار انتہائی اہم ہے، دشمن پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے سی ٹی ڈی نے متعدد دہشت گردوں کو پکڑا ہے، جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے

Leave a reply