راولپنڈی رنگ روڈ کے بعد اسلام آباد میں دونئےسیکٹروں میں اربوں روپے کے اسکینڈل کا انکشاف

راولپنڈی-رنگ-روڈ-کے-بعد-اسلام-آباد-میں-دونئےسیکٹروں-میں-اربوں-روپے-کے-اسکینڈل-کا-انکشاف

راولپنڈی رنگ روڈ کے بعد اسلام آباد میں دونئےسیکٹروں میں اربوں روپے کے اسکینڈل کا انکشاف

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران کا کارنامہ پکڑا گیا، وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر کا نوٹس۔رشتہ داروں اور دوستوں کے نام پر پاورآف اٹارنی کے ذریعے 15ارب روپے اینٹھنے کا پلان بنایا گیا تھا۔

سیکٹرایف 12 اور جی 12 کے اراضی مالکان سے دوستوں کے نام پر پاور آف اٹارنی حاصل کرلئے گئے۔

ہاؤسنگ اتھارٹی نے 72لاکھ روپے فی کینال ریٹ منظور کیا، افسران نے 30لاکھ روپے پرپاور آف اٹارنی حاصل کرلئے۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ نے حقیقی مالکان کی بجائے پاور آف اٹارنی پر ادائیگیاں رکوادیں۔

وزیر ہاؤسنگ کے نوٹس کے بعد دونوں سیکٹرز میں دفعہ 144 بھی عائد کردی گئی-

Leave a reply