کپتان غصےمیں آگئے:راولپنڈی رنگ روڈاسکینڈل انکوائری مکمل، ڈی سی اٹک اورراولپنڈی سمیت دیگرافسران فارغ

0
58

لاہور:راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری مکمل، ڈی سی اٹک اور پنڈی سمیت دیگرافسران فارغ ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمدانوارالحق اورڈپٹی کمشنر اٹک سمیت دیگر افسران کوعہدے سے ہٹادیا گیا ہے، کمشنر راولپنڈی کو پہلےہی تبدیل کیاجاچکاہے۔

 

 

اس ردوبدل کے بعد ڈی سی راولپنڈی ایم انوارالحق ،اے سی صدر راولپنڈی غلام عباس اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ عظیم شوکت اعوان کو بھی تبدیل کردیا گیا،اے ڈی سی ریونیوراولپنڈی شعیب علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو اٹک شہریار عارف خان کو بھی عہدے سے ہٹادیاگیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال کو ڈی سی راولپنڈی اور اےڈی سی جنرل راولپنڈی قاسم اعجاز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا اضافی چارج دیا گیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر اٹک کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا۔

 

ڈی سی چکوال بلال ہاشم کو ڈی سی راولپنڈی کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ ڈی سی اٹک علی عنان قمر کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ اور انہیں پنجاب ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل انکوائری مکمل ہونے پر یہ بات سامنے آئی کہ رنگ روڈ کے اصل نقشے کو تبدیل کر دیا گیا اور اس میں مزید نئے راستے شامل کردئیے گئے،ذرائع کے مطابق نئے راستوں کا انتخاب چند اہم شخصیات کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے، جن اہم شخصیات کی زمینیں اس پر آتی تھیں،جسکی وجہ سے لاگت میں مزید 25 ارب روپے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے رنگ روڈ کے منصوبے کو رکوادیا تھا اور وزیراعظم کی ہدایت پر ہی انکوائری عمل میں لائی گئی تھی، رنگ روڈ کا معاملہ سامنے آنے پر کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو پہلے ہی تبدیل کیا جاچکا ہے۔

 

رنگ روڈ 38 کلو میٹر پر محیط ہوگا یہ روات سے موٹروے کو ترنول سے ملائے گا اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جا کر ختم ہوگااور اس پر 97-975 ملین طے ہوا تھا اور جس طرح اس کا نقشہ پاس ہوا تھا اسی طرز پر یہ تعمیر ہوگا اس میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جائے گا, اس منصوبہ میں 6 پل ,22 پلیاں 10 ہیڈ اوور بریج, تین انٹرچینج شامل ہونگے.

 

ٹریفک کے بہاؤ کو ختم کرنے کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز ,ہسپتال, ایجوکیشن ادارے اور کمرشل ایریاز بھی تعمیر کئے جائیں گے اس کے لئے ہول سیل مارکیٹ بھی رنگ روڈ کی طرف منتقل کردی جائے گی.

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اس منصوبے کو سراہا اور آئندہ ہفتے وزیر اعظم کو آگاہ کرنے کا عندیہ دیا. یاد رہے س منصوبے کا اعلان شہباز شریف سابق وزیر اعلٰی کے دور میں ہوا اور 2019 فروری میں منصوبہ پر کام شروع ہونا تھا لیکن تاحال کام جاری نا ہوسکا

Leave a reply