راولپنڈی 9 افراد کے قتل کا واقعہ،2 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم کی تلاش جاری

0
86

راولپنڈی 9 افراد کے قتل کا واقعہ،2 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم کی تلاش جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں دو گروہوں کی پرانی دشمنی ، ایک خاندان کے 9 افراد قتل کر دیئے گئے، پولیس 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، مرکز ی ملزم کی تلاش جاری ہے

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دے کر واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے،کثیر تعداد میں پولیس کمانڈوز پر مشتمل ریڈنگ پارٹیوں کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے

قبل ازیں چونترہ کے علاقہ میں سرچ آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرتے ہوۓ اشتہاریوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، علاقے کو پولیس نے کارڈن آف کر لیا ہے،سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جاۓ گا، ملزمان جہاں بھی فرار ہو جائیں ان کا پیچھا کر کے گرفتار کیا جاۓ گا،

واقعہ میں ملوث ملزمان ربنواز، دانش، اکرام اور عاقب 2019 کے قتل کے مقدمہ نمبر 236 میں اشتہاری اور معزز عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں جنکو 27.07.2020 تک گرفتار نہ کرنے اور مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم تھا، ملزم ربنواز اور اسکے بیٹے دانش کی تصاویر شائع کی جا رہی ہیں جو حالیہ واقعہ میں پولیس کو مطلوب ہیں،ملزمان کے بارے میں ایس پی صدر کے نمبر 03125143239 یا 051111276797 پر اطلاع دی جا سکتی ہے،ملزمان کے بارے میں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جاۓ گا،

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ سے چار بچوں سمیت نو افراد قتل کر دئے گئے،پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق وجہ تنازع چند روز قبل میال گاؤں میں خاتون کا قتل اور دیرینہ دشمنی کا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ اظہر، نذر، امتیاز اور رب نواز پر مشتمل 2 گروپوں کے درمیان پیش آیا۔ رب نواز نامی شخص قتل اور اقدام قتل کا اشتہاری تھا، جس نے اپنی خاتون کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے عبوری ضمانت کروائی تھی۔

ملزم نے گزشتہ شب تقریباً 8 بجے کے قریب مخالفین کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گھر کے اندر ایک جگہ پر 6 بچوں اور خواتین کی لاشیں پڑی تھیں جبکہ 3 بزرگ خواتین کی لاشیں گھر کے اندر الگ الگ موجود تھیں۔ حملہ آوروں نے اس قدر اندھا دھند فائرنگ کی کہ خواتین اور بچوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تھانہ چونترہ کی حدود میں 2 گروپوں کی میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ عثمان بزدار نے سی پی او راولپنڈی کو خود موقع پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ڈی پی او کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری علاقے میں پہنچ کر انکوائری کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو گرپوں میں دشمنی چل رہی تھی، جس پر فائرنگ ہوئی۔ میں ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اگر یہ خاندانی دشمنی تھی تو حفاظتی انتظام کیوں نہیں کیا گیا؟ متعلقہ تھانے سے بازپرس کی جائے گی۔

Leave a reply