رواں برس لاہور سے 157 خواتین سمیت 4112 گداگر گرفتار

0
36

سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس کا عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔
سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔لاہور پولیس،ضلعی انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی مشترکہ ٹیمیں بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ بچوں کو اس گداگری کے گھناؤنے دھند ے میں ملوث کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے مانگنے والے بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال عادی و جرائم پیشہ بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 4054 مقدمات درج کرکے مجموعی طور پر 4112 گداگروں کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے گداگروں میں 3942 مرد،157خواتین بھکاری جبکہ گداگروں کے 13سہولت کار بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے 869، صدر ڈویژن نے 734،ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 788، اقبال ٹاؤن ڈویژن نے 566،کینٹ ڈویژن نے 688 جبکہ سول لائنز پولیس نے 467 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا۔لاہور پولیس نے ماہ نومبر میں 313 مرد اور 04 خواتین گداگروں سمیت 317 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا جبکہ رواں ماہ دسمبر میں اب تک 11مرد اور 03 خواتین بھکاریوں سمیت 14 گداگروں کو حراست میں لے کر ان خلاف قانونی کارروائی کی جا چکی ہے۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کے مطابق گداگروں کی پشت پناہی کرنے والے منظم گروہوں کا نیٹ ورک توڑا جارہا ہے۔نشے کے عادی گداگروں کو بحالی مراکز میں بجھوایا جارہا ہے۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ عادی گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں،شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہورپولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔انہوں نے ڈویژنل ایس پیز اور ٹریفک افسران کو اہم شاہراہوں، چوراہوں،ٹریفک سگنلز،مارکیٹوں اور اہم مقامات پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاری مافیا کے خلاف موثر کارروائیاں اور تدارک کرنے کی ہدایت کی

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

Leave a reply