رواں سال کا آخری سورج گرہن آج،کہاں کہاں دکھائی دے گا؟

رواں سال کا آخری سورج گرہن آج،کہاں کہاں دکھائی دے گا؟

رواں سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا ،محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

ڈائریکٹراسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جاویداقبال کا کہنا ہے کہ سال2020 کا دوسرااورآخری سورج گرہن آج ہوگا،سورج گرہن کراچی سمیت پاکستان میں کہیں نہیں دیکھا جائےگا،سورج گرہن شب 9 بجکر13 منٹ پرشروع ہو گا دورانیہ 5گھنٹے اور20منٹ ہوگا،

سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی امریکا، بحرالکاہل اور بحرااوقیانوس میں دکھائی دے گا۔مکمل سورج گرہن کے متعلق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت لگتا ہے جب چاند سورج کو پوری طرح سے ڈھانپ لیتا ہے۔ پاکستان میں اس سے قبل21 جون2020 کو سورج گرہن دیکھا گیا اور سکھر میں 98 فیصد سورج گرہن ہوا تھا۔ رواں سال سورج کو دو بار اور چاند کو 4 بار گرہن لگا۔

لاہور: سورج گرہن کے حوالے سے ڈاکٹر ،حکیم اور ماہر نجوم کی رائے جانئے باغی ٹی وی پر

سورج گرہن پر اسلام ہماری کیا رہنمائی کرتا ہے؟ مولانا صہیب میر محمدی کی باغی ٹی وی سے گفتگو

سورج گرہن، سبب اور کرنے کے کام

اسلام ، ہندو مت، سکھ ازم اور عیسائیت سورج گرہن سے متعلق کیا نظریات رکھتے ہیں، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

رواں سال 10 جنوری،5 جون، 4 جولائی اور30 نمبر کو چاند گرہن ہوا تھا۔ سال2020 میں پہلا سورج گرہن21 جون کو ہوا اور دوسرا آج14 دسمبر کو لگے گا۔سال2021 اکیس کا پہلا چاند گرہن 26 مئی اور سورج گرہن دس جون 2021 کو لگے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق زمین پر سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے، چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے 400 گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے گرہن کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے۔

دوسری طرف اس سال دو سورج اورچار چاند گرہنوں کی خبرکے بعد مختلف قسم کی خطرناک پشین گوئیاں جاری ہیں کوئی قیامت سے پہلے کی علامات بتارہا ہے تو کوئی سخت نقصانات سے ڈرا رہا ہے

Comments are closed.