ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈے،پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کردیں

0
42

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے پر تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کر دیں۔

ایک بیان میں پیمرا کی جانب سےکہا گیا ہےکہ مشاہدے میں آیا ہےکہ کچھ ٹی وی چینلز ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، کچھ ٹی وی چینلز پر اینکرز اور تجزیہ کار غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، چینلز پر اس طرح کے ٹرینڈز ریاستی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈےکا حصہ ہیں۔

پیمرا کا کہنا ہےکہ ایسا مواد آن ایئر کرنا پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کا مواد آن ایئر کرنا اعلیٰ عدالتوں کے طے شدہ اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

پیمرا کے مطابق آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اظہار رائے کی آزادی کا حق قانون کے مطابق متعدد پابندیوں سے مشروط ہے، تمام ٹی وی چینلز اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں اور پیمرا قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

Leave a reply