وزارتوں کو ریڈ لیٹر،بیوروکریسی کو ایک دن کی مہلت مل گئی

0
44

وزیراعظم آفس کی جانب سے مختلف وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کئے گئے تھے، وزارتوں سے جواب طلبی میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی ہئ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے ریڈ لیٹر کے جواب میں کل تک کی توسیع کردی،تمام وزارتیں کل تک جواب جمع کروانے کی پابند ہیں ،توسیع محرم الحرام کی چھٹیوں کے باعث کی گئی،

کل جمعرات تک وزیراعظم آفس کو جواب نہ دینے والی بیوروکریسی کے خلاف ایکشن ہوگا،غفلت کی مرتکب بیوروکریسی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،وزیراعظم آفس نے 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کو ریڈ لیٹر جاری کیا تھا .

ریڈ لیٹر کے بعد نیا نوٹفکیشن، اب ہو گا صرف کام، چھٹی دیں گے وزیراعظم

واضح رہے کہ وزیراعظم آفس سےحالیہ تاریخ میں پہلی بارریڈ لیٹرجاری ہوا ،ریڈلیٹر 27 وزارتوں کے سیکریٹریزکوجاری کیا گیا ، ریڈلیٹر آخری وارننگ اورناپسندیدگی کی علامت ہے .وزیراعظم آفس نے خالی آسامیوں،بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں ، وزیراعظم آفس نے تفصیلات کیلئے 9 ستمبرکی آخری ڈیڈلائن دے دی ، لیٹر میں تمام وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وزارتیں خالی آسامیوں سےمتعلق رپورٹ جمع کرائیں،

وزیراعظم غصے میں آ گئے، وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری

وزیراعظم آفس کے مطابق ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا، پروموشن کے اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل فراہم کی جائے، جن سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی تین ماہ سے زیر التوا ہے انکی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازو سامان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

Leave a reply