مظفر آباد:ایک لاکھ روپےکےقیمتی سرخ جوتے،2لاکھ روپے کا میک اپ:مریم نوازکےفقیرانہ طرززندگی پرپاکستانی سخت ناراض،اطلاعات کے مطابق ایک طرف مریم نوازحکومت کومہنگائی اور شاہ چرخیوں کے طعنے دے کراپنا اندازسیاست گرمارہی ہیں تودوسری طرفخودمریم نوازکیا گل کھلا رہی ہیں اس حوالے سے مریم نواز کے شاہانہ طرززندگی پرسخت تنقید کی جارہی ہے
مریم نواز کے1 لاکھ روپے کے قیمتی سرخ جوتے توجہ کا مرکز، سوشل میڈیا پر عوام کی شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز اپنے قیمتی لباس ، جوتوں اور جیولری کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، حال ہی میں اُن کے کشمیر ریلی میں پہنے گئے سرخ جوتے عوامی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
عوام کی جانب سے جب گوجی برینڈ کے یہ جوتے انٹرنیٹ پر سرچ کیے گئے تو اِن کی قیمت 1 لاکھ روپے نکلی۔ 615 ڈالر میں فروخت ہونے والے یہ جوتے دیکھ کر پاکستانیوں کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔ ، مریم نواز ان دنوں کشمیر میں انتخابی مہم کیلئے مصروف ہیں، انتخابی ریلی میں مریم نواز سرخ لباس کے ساتھ میچنگ کے سرخ جوتے زیب تن کئے،جو خبروں کا حصہ بن گئے۔
یاد رہےکہ اس سے پہلے پی ڈی ایم جلسوں میں شرکت سے پہلے مریم نواز کا میک اپ کرنے والی ایکسپرٹس کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نوازانڈین فیس کریموں ساتھ 2 لاکھ روپ تک کا پہلے میک اپ کرواتی ہیں اورپھرپی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے تشریف لے جاتی ہیں
اس وقت بھی سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی تھی لیکن اس کے باوجود مریم نواز نے عوام الناس کے ردعمل کی پرواہ نہ کی اوریہ سلسلہ ہرروز ہوتا ہے ، اب اتنے قیمتی جوتوں کی خبرسن کرصارفین سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں