روس سے الحاق کیلئے یوکرین کے 4 صوبوں میں ریفرنڈم:روس ہمارا مرکز ہوگا:شہریوں کی کثرت کا فیصلہ
ماسکو:روس سے الحاق کیلئے یوکرین کے 4 صوبوں میں ریفرنڈم ہو رہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے مذمت کرتے ہوئے اسے ’غیرقانونی الحاق کا پیش خیمہ‘ قرار دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صوبوں لوہانسک، ڈونیٹسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا جو ملک کے تقریباً 15 فیصد علاقے کی نمائندگی کرتے ہیں، میں روس سے الحاق کیلئے جمعہ کو ریفرنڈم کا آغاز ہوا ووٹنگ منگل تک جاری رہے گی۔یوکرین اور اس کے اتحادیوں نے واضح کیا ہے کہ ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق روس سے الحاق کیلئے ریفرنڈم پر ماسکو کے حامی حکام کی طرف سے مہینوں تک بحث کی جاتی رہی ہے۔روس کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ یہ خطے کے لوگوں کیلئے اپنے خیالات کے اظہار کا ایک موقع ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے رواں ہفتے بتایا تھا کہ آپریشن کے آغاز سے ہی ہم نے کہا تھا کہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنا چاہئے اور موجودہ صورتحال اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ اپنی قسمت کے مالک بننا چاہتے ہیں۔
عالمی رہنماؤں نے اس ریفرنڈم کی مذمت کی ہے، مذمت کرنیوالوں میں امریکی صدر جو بائیڈن، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کے ساتھ ساتھ نیٹو، یورپی یونین اور یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم شامل ہے۔روسی صدر پوتن نے بدھ کو مزید 3 لاکھ فوجیوں کو جنگ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر مغرب نے تنازع پر اپنی ’جوہری بلیک میلنگ‘ دکھائی تو ماسکو اپنے تمام وسیع ہتھیاروں کی طاقت سے جواب دے گا، ہمارے ملک کی علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کیلئے تمام دستیاب ذرائع استعمال کریں گے۔
سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم
جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت
اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس