سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس سے منسلک منشیات معاملے میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کو ضمانت مل گئی

بالی وڈ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس سے منسلک منشیات معاملے میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کو ضمانت مل گئی –

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ سنایا ہے ایک ماہ سے جیل میں قید ریا نے لوئر کورٹ سے دو مرتبہ عرضی خارج ہونے کے بعد ہائی کورٹ میں ضمانت کی اپیل کی تھی۔

اسی کیس میں مقامی عدالت نے گزشتہ روز ریا چکرورتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کی تھی تاہم اب انہیں ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

ضمانت ملنے کے بعد ریا پورے ایک ماہ بعد جیل سے باہر آئیں گی جبکہ منشیات کیس میں ریا کے بھائی شووک چکرورتی، عبدالباسط پریہار، دیپیش ساونت اور سیموئل میرانڈا کی درخواست ضمانت کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی کارروائی آج صبح 11 بجے شروع ہوئی تھی جس کے بعد بینچ نے فوراً فیصلہ سنا دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت نے ضمانت کے عوض ریا چکرورتی کو ایک لاکھ روپے بطور بانڈ جمع کرانے اور رہائی کے بعد روزانہ 10 روز قریبی پولیس اسٹیشن میں حاضری لگانے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ کو اپنا پاسپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور وہ عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کرسکتیں-

تاہم ، ان کے بھائی ، شویک کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔جبکہ جسٹس سارنگ کوتوال کے بنچ نے راجپوت کے معاون دیپش ساونت اور سیموئیل مرندا کی بھی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے منشیات فروش عبدل کی مبینہ ضمانت کی درخواست بھی خارج کردی۔

اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل نے اپنی مؤکلہ کی ضمانت کو سچ اور انصاف کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلآخر حقائق اور قانونی نکات کو عدالت نے تسلیم کیا ہے۔

واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو گرفتار کیا تھا، ریا پر 14 جون کو گھر میں مردہ پائے جانے والے سوشانت سنگھ کے لیے منشیات کا انتظام کرنے کا الزام ہےدوسری جانب اداکارہ نے اس کیس میں اپنی اور اپنے بھائی کی گرفتاری کو ایجنسیوں کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

دپیکا پڈوکون سے تفتیش کرنے والے این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

سوشانت کی موت کے متعلق لیک ویڈیو پر سوشانت کے وکیل اور خاندان کا نئی فرانزک رپورٹ…

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل نہیں کیا گیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے

سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، بہن شویتا سنگھ کیرتی کا انکشاف

میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

بالی وڈ منشیات کیس: دوران تفتیش دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت…

سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے

 

Comments are closed.