ریسکیوکی پہلی پری فلڈ موک ایکسر سائز کا انعقاد

0
35

ریسکیو1122اٹک کےزیراہتمام فلڈ موک ایکسر سائزدریائے سندھ شادی خان کے مقام پر منعقد کی گئی. موک ایکسر سائز میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ ،اے ڈی سی جی اسداللہ خان ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد ، محکمہ خوراک، محکمہ تعلیم ،میونسپل کمیٹی اور محکمہ لائیو سٹاک ، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے افسران اس موقع پر موجود تھے ۔

فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ کیا گیا جبکہ فلڈ کے دوران ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کو ریسکیو مشینری اور آلات سے متعلق بریفنگ دی ۔

ریسکیو اہلکاروں نے مہمانوں کو پاکستان کا پرچم تھامے سلامی پیش کی گئی۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کی جانب سے مختلف قسم کے کیمپ لگائے گے تاکہ عوام کو بروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم، میڈیکل کیمپ. فلڈ کیمپ بھی قائم کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہتے ھوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہم ریسکیو 1122 کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ہمیں ان نوجوانوں پر فخر ھے جو ہروقت کسی بھی ایمرجنسی کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات پر دن رات ایک کر کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ھیں ۔فرضی مشقوں میں ریسکیو آفیسران اور ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں نے حصہ لیا۔

حافظ خلیل احمداٹک

Leave a reply