ریسکیو اہلکاروں نے شہری عمران کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

0
67

ریسکیو اہلکاروں نے شہری عمران کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

فیصل آباد کے گھنٹہ گھر پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ فیصل آباد کی تاریخی عمارت اور مشہور گھنٹہ گھر پر ایک شخص صبح 10 بجے چڑھ گیا، اور تاریخی عمارت پتھر توڑ کر نیچے پھینکتا رہا، اور گنبد کو شدید نقصان پہنچایا، جسے دیکھ کرعوام کا جم غفیر گھنٹہ گھر کے ارد گرد جمع ہوگیا۔ گھنٹہ گھر کے قریب کھڑے عوام نے پولیس کو اطلاع دی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور اسے نیچے اتارنے کی کوشش کرتے رہے۔

جبکہ صحافی ملک رمضان اسراء نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ "فیصل آباد کے گھنٹہ گھر پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ پولیس کے مطابق شہری کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی اور وہ ذہنی مریض لگتا ہے تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص غربت کے سبب خودکشی کرنا چاہتا تھا۔”


شہری کو اتارنے کے لئے ریسکیو نے کرین منگوائی اور ریسکیو اہلکار گھنٹہ گھر کی چار منزلہ عمارت کے اوپر والے حصے تک پہنچ گئے، تاہم پہلے سے موجود شہری نے ریسکیو اہلکار کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی، اور اسے عمارت سے پتھر توڑ کر مارتا رہا۔ واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری اور ریسکیو اہلکار کے مابین تقریباً آدھا گھنٹہ ہاتھا پائی ہوتی رہی، اس دوران ریسکیو اہلکار کا حفاظتی لباس بھی نیچے گر گیا، تاہم اہلکار نے دیدہ دلیری کے ساتھ شہری کو قابو کئے رکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری عمارت سے نیچے چھلانگ مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا، اور عمارت پر بنے گنبد پر ٹانگیں پھنسا کر بیٹھا رہا، تاہم آدھے گھنٹے کی تگ و دو کے بعد شہری کو رسیوں کے ساتھ باندھ کر عمارت سے نیچے اتار لیا گیا، اور اسے تھانہ کوتوالی منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شہری کی شناخت عمران بتائی جاتی ہے، اور وہ ذہنی مریض لگتا ہے، جو خود کشی کی غرض سے عمارت پر چڑھا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
واضح رہے کہ قدیم اور تاریخی گھنٹہ گھر کی عمارت 4 منازل پر مشتمل ہے، اور 100 فٹ لمبائی کی حامل اس عمارت کو برطانوی راج میں 1903 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ عمارت کے ارد گرد لوہے کا بنا حفاظتی حصار بھی ہے، جب کہ اس کی نگرانی کے لئے ایک چوکیدار بھی تعینات ہے، لیکن چوکیدار کا کہنا ہے کہ یہ شخص اسے بھاری پتھر مار کر عمارت کے اندر داخل ہوا، اور چوتھی منزل پر قائم مینار پر چڑھ گیا۔

Leave a reply