بالی وڈ آنجہانی سوشانت سنگھ راجپوت کو منشیات فراہمی کے معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی کو جیل منتقل کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ایک نیا موڑ آگیا گزشتہ روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے ریا چکرورتی کو سوشانت کو ڈرگس کا عادی بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا-

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت کی خودکشی کے کیس میں منشیات سے متعلق الزامات پر ان سے گزشتہ 3 روز سے پوچھ گچھ جاری تھی۔ پوچھ گچھ کے دوران ریا چکرورتی نے اعتراف کیا کہ وہ سوشانت سنگھ کو منشیات فراہم کرتی تھیں۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس اعتراف کے بعد ریا چکرورتی کو گرفتار کرلیا جبکہ انہیں میڈیکل ایگزامینیشن کے لیے بھی لے جایا گیا بیورو نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس اداکارہ کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ریا کے بھائی شووک چکرورتی، سشانت کے سابقہ مینیجر سیمیول مِرانڈا سمیت دیگر گرفتار افراد کو میڈیکل کے لیے لے جایا گیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) میڈیکل ٹیسٹ کے بعد عدالت میں پیش کرے گی۔

ریا چکرورتی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست ضمانت جمع کروائی جو مسترد ہوگئی تاہم اب ان کے وکیل ضمانت کے لیے سیشن عدالت جائیں گے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے رواں ماہ 14 جون کو ممبئی کے علاقہ باندرہ میں اپنی رہائش گاہ پر خود کُشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔خود کشی کی وجہ اداکار کو ذہنی ڈپریشن میں مبتلا قراردیا تھا تاہم اداکار کی موت کی تحقیقات تو ابھی تک جاری ہے لیکن اب تک خودکشی کرنے کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی اور اب اُن کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ ریا چکر وتی منشیات کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار

تحقیقات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جسکی بنیاد پر کہا جاسکے کہ سوشانت سنگھ کو قتل کیا گیا ہے سی بی آئی

سوشانت سنگھ کیس: خودکشی یا قتل ہسپتال کے اسٹاف کا سنسنی خیز انکشاف

سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ گڑبڑ ہے پوسٹ مارٹم صحیح طریقے سے نہیں ہوا یا…

سی بی آئی کی تفتیش میں سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید اُلجھا دیا

ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں سوشل میڈیا صارفین

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

ریا چکرورتی کے والد اور سابق بھارتی فوجی اندرجیت نے فوج سے مدد مانگ لی

Shares: