ریاست مدینہ کے نام پر چورن بہت بیچ دیا ،کیا عوام بھیڑ بکریاں ہیں؟ پلوشہ خان نے کھری کھری سنا دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ میں حکومت کو کھری کھری سنا دیں،

سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف بات کروگے تو نعوذ بااللہ خدا کے خلاف بات کروگے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کلمے کے نیچے ان لوگوں نے پریس کانفرنس کی ہیں آپ لوگوں نے قران و رسول کا نام لیکر ریاست مدینہ کے نام پر چورن بہت بیچ دیا ، اب بس کریں، کیوں مروانے کی کوشش کر رہے ہیں،لاڑکانہ کے کتوں کی بات ہوتی ہے،پورے ملک کو جو کتے کاٹ رہے ہیں، غریبوں کو کاٹ رہے ہیں، اسکی ویکسین کہاں ہیں، عوام کیا بھیڑ بکریاں ہیں پورے ملک کے غریبوں کو جو لوگ کاٹ رہے ہیں اس کی ویکسین کہاں ہے؟ ریاست مدینہ کو کب تک بیچیں گے، آپ ہمیں مروانا چاہتے ہیں

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والے نے 2 کروڑ 20 لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے محروم کر دیا جو اس کی اپنی حکومت کی تیار کردہ سرکاری رپورٹ میں لکھا ہے گلی کے اینٹوں سے نیا پاکستان نہیں بنتا 4 دفعہ وزیر خزانہ بدلہ ،4 دفعہ انڈسٹریز کا وزیر بدلہ 3 دفعہ وزیر داخلہ بدلہ 4 دفعہ وزیر خوراک بدلہ 4 دفعہ انویسمنٹ کا چئیرمین بدلہ 4 دفعہ ایف بی آر کا چئیرمین بدلہ ،وزیر دفاع کہتا ہے کہاں ہے کے پی کے میں غربت، شرم آنی چاہیے یہ تھپڑ ہے غریب کے منہ پر، آپ مردان کے بازار میں وزیر دفاع کو نکال کر دکھا دیں اور وہاں وہ یہ بیان دیں تو میں دیکھتی ہوں اسکو لوگ غربت دکھاتے ہیں یہ نہیں،

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے جواب دینے کا حق ہے، چیئرمین سینیٹ بار بار کہتے رہے کہ سینیٹر صاحبہ بجٹ پر بات کریں لیکن پلوشہ خان نے حکومت کو کھری کھری سنائیں،اور کہا کہ وزیراعظم امریکہ گئے اور کشمیر دے آئے،حقائق مسخ نہیں کئے جا سکتے، تقریریں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا،قوم کو ارتغرل ڈرامہ دیکھنے پر لگا دیا تا کہ مسائل کی سمجھ نہ لگ سکے، ریاست مدینہ میں عوام پر ظلم ہوتا ہے؟ ریاست مدینہ کی خصوصیات کہاں ہیں جو بار بار ریاست مدینہ کا نام لیا جاتا ہے،عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف میں نہیں جاؤں گا خود کشی کروں گا لیکن حکومت میں آئے تو آئی ایم ایف کے سامنے سجدہ ریز ہو گئے اور جو بات انہوں نے نہیں کہی وہ بھی مانی،

وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟

قومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث جاری، وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع

آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

Shares: