سپریم کورٹ میں متروکہ وقف املاک کی اراضی سے متعلق شہری کی نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی،
کیس کی سماعت جسٹس اعجاز االاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ،وکیل منیر پراچہ نے کہا کہ میرے نظرثانی کیس میں ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ایشو کو حل کرنا ہے وکیل نے کہا کہ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ میں صرف دو شقوں میں 184 (3) کا ذکر ہے،ایکٹ کی دیگر شقیں تمام نظرثانی مقدمات پر لاگو ہوں گی،
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایکٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ یہ اپیل میں آنے والے مقدمات پر بھی لاگو ہو گا بتائیں دیگر شقوں میں 185 کے اطلاق کا کیوں نہیں لکھا گیا؟ قانون بنانے کا مقصد بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کا اطلاق 184تین کے مقدمات کیلئے ہے متروکہ وقف املاک نظرثانی کیس میں وکیل کے ایکٹ اطلاق سے متعلق تمام اعتراضات مسترد کر دیئے گئے
جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کا تعلق 184 (3) کے علاوہ مقدمات پر نہیں ہوتا، جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل کو ہدایت کی کہ کیس کے میرٹ پر دلائل دیں،وکیل نے کہا کہ وفاقی وزیر کے پاس متروکہ وقف املاک کی جائیداد الاٹمنٹ کا حق نہیں تھا جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سوشل ویلفیئر کا وزیر کیسے متروکہ وقف املاک کی زمین الاٹ کر سکتا ہے آپکی دلیل مان لی تو پھر وفاقی حکومت کا ڈرائیور بھی متروکہ وقف املاک کی زمین الاٹ کر سکے گا
جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت کا ہر وزیر یوں زمین کی الاٹمنٹ کر سکتا ہے؟ ملک میں قانون ہے کوئی بادشاہت نہیں،ریاستی جائیداد کوئی مال غنیمت نہیں کہ وزیر یوں بانٹ دے،قوانین، قواعد جائیدادوں کے تحفظ کیلئے بنائے جاتے ہیں موجودہ کیس میں وزیر کا اختیار تھا نہ قانونی طریقہ کار اپنایا گیا
سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی اراضی سے متعلق شہری کی نظرثانی اپیل خارج کردی
22مارچ 1977 کو اس وقت کے وفاقی وزیر نے زمین شہریوں کو الاٹ کرنے کی منظوری دی تھی زمین الاٹمنٹ کے خلاف متروکہ وقف املاک نے عدالت میں کیس دائر کیا تھا
مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا
اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ
مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم
مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس








