ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول کی کاشت 2500 قبل مسیح میں چین میں شروع ہوئی اور پھر اس کی کاشت کاری سری لنکا، انڈیا اور پھر یونان کیساتھ ساتھ اسے ساری دُنیا میں ہی پھیل گئی اور اسے خوارک کے لیے کاشت کیا جانے لگا اور آج ہمارا مُلک پاکستان چال کی کاشت کاری میں دنیا کا گیارواں بڑا ملک ہے
چاول ہمارے دستر خوان کا ایک عام کھانا ہے جو بچوں اور بڑوں سب میں ہی مقبول ہے اسے کئی طریقوں سے پکایا جاتا ہے اور عام طور پر اسے پکانے سے پہلے پانی میں بھگو کر رکھا جاتا ہے اور پکانے سے پہلے اس کا پانی نکال کر پھینک دیا جاتا ہے اور اُسے کوئی اہمیت نہیں دی جاتی
چاول کے پانی کے صحت اور خُوبصورتی کے متعلق چند زبردست فائدے درج ذیل ہیں جنہیں پڑھ کر آپ پر راز کھلے گا کے چاول کا پانی کبھی بھی پھینکنا نہیں چاہیےکیونکہ یہ ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے
مردہ جلد اورجھریوں کے خاتمے کے لئے:
چاول کا پانی عمر کے بڑھنے کیساتھ چہرے پر پڑنے والے گہرے داغوں کو ختم کرنے کے لیے ایک اکسیر ہے یہ جلد کو سُورج کی شعاعوں سے متاثر ہونے سے بچاتا ہے اور جلد کو ٹائٹ کرکے جلد پر پڑنے والی جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے یہ جلد کو ملائم کرنے کیساتھ ساتھ مساموں کا سائز کم کرتا ہے اور چہرے کی رنگت خوبصورت بناتا ہے
کیل مہاسوں کے خاتمے کے لئے:
ہارمونز میں خرابی کی وجہ سے چہرے پر کیل مہاسوں کا نکلنا آج کی ایک عام بیماری ہے جس میں نوجوان بڑی تعداد میں مُبتلا ہوتے ہیں اور پھراس بیماری سے چھٹکارے کے لیے مہنگی ادویات وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں جن میں ایسے کیمکلز بھی استعما ل ہوتے ہیں جو فائد ہ دینے کی بجائے اُلٹا نقصان پہنچاتے ہیں چاول کا پانی کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے ایک قُدرتی دوا ہے جو جلد کے مساموں کو ٹائٹ کر کے کیل مہاسوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسے مہاسوں کے خاتمے کے لیے پہلے فرج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر کسی روئی کیساتھ مہاسوں پر لگائیں بہترین نتائج ملیں گے ورجی یونیورسٹی برسلز میں ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق ایسے افراد جو جلد کی سوزش کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے لیے چاول کے پانی سے روزانہ دودفعہ نہانا انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے
بطور فیشل کلینزر:
چاول کے پانی میں ایسے وٹامنز اور منرلز شامل ہوتے ہیں جو چہرے کے مُردہ سلز کو زندہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور رنگت کو صاف کرنے میں انتہائی مددگار ہوتے ہیں چاول کے پانی سے چہرے کے فیشل کے لیے روئی کو رائس واٹر میں بھگو کر اس سے 2 منٹ تک چہرے کے صفائی کریں اور پھر چہرے کو ہوا سے خُشک ہونے دیں یہ چہرے جلد کو بہترین صفائی دینے کے ساتھ نرم اور ٹون کردے گا
بالوں کی بہترین نشوونما کے لیے:
چاولوں کا جڑے ہوئے بالوں کو کھول دیتا ہے اور بالوں کی لچک کو بحال کر کے انہیں خوبصورت شائن دیتا ہے ، بالوں میں شمپو کرنے کے بعد ان میں چاول کا پانی لگائیں یہ جہاں خوبصورت شائن دے گا وہاں بالوں کو تندرست توانا اور لمبا کرنے میں آپ کا مددگار ہوگا انٹرنیشل جنرل آف کاسمیٹک سائنس میں ہونے والی ایک ریسرچ کے نتائج کے مطابق چاول کے پانی سے بال کی جڑوں کی فریکشن کم ہوتی ہےاور یہ سر پر بالوں کو تعداد بڑھاتا ہے
بہترین کنڈیشنر:
چاول کے پانی میں روز میری یا لیوینڈر یا گُل شمعدانی کا تیل ڈال کر اور اگر یہ تیل میسر نہ ہوں تو سرسوں وغیرہ کا تیل استعمال کر لیں بالوں میں لگائیں اور 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر اسے پانی سے دھو لیں چاولوں میں موجود امائنو ایسڈ جہاں بالوں کو گھنا اور چمکدار بنائیں گے وہاں یہ سر کی جلد کا پی ایچ لیول ٹھیک کریں گے کیونکہ اس میں کوئی کیمیکل اور پرزرویٹیو شامل نہیں ہوتا