بالی وڈ‌اداکارہ ریچا چڈھا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ جب میں‌نے شادی کا فیصلہ کیا تو میرے حوالے سے ساری جھوٹی خبریں‌پھیلائی گئیں. پہلی خبر تو یہ پھیلا دی گئی میں کہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہوں. جبکہ ایسا نہیں تھا میں تو اپنے کوسٹار علی فضل کے ساتھ شادی کررہی تھی . میری والدہ نے بھی مجھے کہا کہ ریچا میں‌کیا سن رہی ہوں کہ تم علی ظفر کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہو؟‌ وہ تو دو بچوں‌کا باپ ہے ، بہت مشکل ہو جائیگی تمہارے لئے اس شادی کے بعد

تو میں‌نے اپنی والدہ سے کہا کہ” میں علی ظفر کے ساتھ نہیں علی فضل کے ساتھ شادی کررہی ہوں‌، ”یہ وہی علی فضل ہے جس کے ساتھ میں‌نے فلم فقرے میں‌کام کیا تھا . ریچا چڈھا نے کہاکہ میڈیا نے علی ظفر اور علی فضل کی کنفوژن پھیلا دی جس پر میری فیملی بھی پریشان ہو گئی. انہوں نے کہاکہ جب میں‌نے اداکاری شروع کی تو رشتے دار آنٹیاں ہر وقت آکرمجھ سے پوچھتیں تھیں کہ میں شادی کب کر رہی ہوں.

آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

Shares: