تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور مر سرفراز چیمہ نے 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کی درخواستیں دائر کردی ہیں
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں درخواستیں دائر کیں، درخواستیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کوپولیس پرپیٹرول بم پھینکنے اور اداروں کے خلاف نعرے اور گاڑیاں جلانے کے کیس میں رہائی کے لیے دائر کی گئی ہیں، عدالت میں دائر درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ پیٹرول بم پھینکنے اور پولیس گاڑیاں جلانے کے الزام کا کوئی ثبوت موجود نہیں، مقدمہ نمبر 97 اور 108 میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے، درخواستگزاروں کو بطور سزا غیر معینہ مدت تک جیل میں قید نہیں رکھا جا سکتا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا، واقعہ کی منظم منصوبہ بندی کی گئی تھی، اس ضمن میں کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیوز بھی آ چکی ہیں،جس سے واضح ہو گیا کہ پلاننگ کے تحت جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، واقعہ کے بعد رہنما تحریک انصاف چھوڑگئے ،عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہو چکی اور وہ جیل میں ہیں
عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی