رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ کہتی ہیں کہ جب میرے شوہر بہت زیادہ بیمار تھے توانہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سارا دن آئی سی یو کے باہربیٹھے رہتے تھے ایک بار میرے شوہر کی نظر ان پر پڑی تو انہوں نے کہا کہ ”تم کتنے ویلے لوگ ہو سارا دن بیٹھے رہتے ہو“ ۔نیتو سنگھ نے یہ بھی کہا کہ رشی کپور کی بہت خواہش تھی کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ہوجائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ رشی کپور کا سایہ میرے ساتھ ساتھ رہتا ہے ان کی رحمتوں والا ہاتھ بھی میرے سر پر رہتا ہے ۔مجھے جتنی بھی محبت ہر جگہ سے ملتی ہے وہ میرے شوہر کی وجہ سے ہی ہے۔میرے شوہر رشی کپور مجھے ہر حال میں خوش دیکھنا چاہتے تھے ،انہی کی خواہش کے مطابق میں نے عالیہ کو اپنی بہو بنا لیا اور میں سمجھتی ہوں کہ عالیہ سے بہتر مجھے بہو نہیں مل سکتی تھی۔
رشی چاہتے تھے یہ دونوں شادی کر لیں وہ تو بلکہ اس طرح کہتے تھے ” اب کر لو شادی یار“ ۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنیبر کپور نے چند ماہ پہلے شادی کی ہے دونوں کی شادی میں بہت کم لوگ تھے اور رسمیں بھی بہت زیادہ نہیں کی گئیں ان کے فیملی کے لوگ اور قریبی دوستوں کی شادی میں شرکت رہی، نیتو اس حوالے سے کہتی ہیں کہ لوگوں کو خوش کرنے کی بجائے خود کو دیکھنا چاہیے اور شادی بیاہ کی تقریبات محدود ہی رکھی جانی چاہیے تاکہ دوسروں کے لئے مثال بنے ۔