بالی وڈ کے لیجنڈری اور اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے
باغی ٹی وی : بالی وڈ کے لیجنڈری اور اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے اداکار رشی کپور لیوکمیا سے 2 سال تک لڑنے کے بعد گذشتہ ماہ 30 اپریل کو صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہسپتال میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کے مطابق رشی کپور نے آخری لمحے تک انہیں محظوظ کیا
اداکار کی اپنے آخری لمحات میں وفات سے قبل ہسپتال میں دیئے گئے آخری پیغام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ائرل ہو رہی جس میں وہ ہسپتال میں موجود اپنے مداح میل سٹاف کو نصیحت کرتے دکھائی دے رہے ہیں
ویڈیو میں ہسپتال کے میل سٹاف مداح نے رشی کپور کو ان کی فلم دیوانہ کا گانا تیرے دل درد سے دل آباد رہا ،سنایا گانے کو سنتے ہوئے رشی کپور کے چہرے پر ہمیشہ کی طرح مسکراہٹ تھی اور بے حد خوش نظر آ رہے تھے گانا سننے کے بعد اداکار نے اس لڑکے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا میرا آشرواد تمہارے ساتھ ہے بہت ترقی کرو کامیابی حاصل کرو
رشی کپور نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں اپنے مداح کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ محنت کرو دیکھو شہرت نام یہ سب محنت کرنے کے بعد ہی آتا ہے جب ک محنت اور تھوڑی قسمت ساتھ دے گی تو اپنے آپ کامیابی تمہارے ہاتھ آئے گی
خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں رشی کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات منظر عام پر آئی تھیں جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے تھے تاہم اس وقت انہوں نے اپنی بیماری کی تصدیق نہیں کی تھی
بعدازاں جنوری 2019 میں ان کے بھائی رندھیر کپور نے ان کے امریکا میں زیر علاج ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم بیماری کے حوالے سے اس وقت بھی نہیں بتایا گیا تھا تاہم ایک سال قبل اپریل میں فلم ساز راہول راویل نے بتایا تھا کہ رشی کپور کینسر کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں
رشی کپور کو آنسوؤں سے نہیں ہمیشہ مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھیں گے اہلخانہ
رشی کپور زندہ دل شخص اور قابلیت کا پاور ہاؤس تھے نریندر مودی