fbpx

بجٹ کی تقریرختم ہوتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ:شہری پریشان ہوگئے

اسلام آباد:بجٹ کی تقریرختم ہوتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ:وزیرخزانہ کی گفتگونے ڈرا دیا، اطلاعات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصںوعات کی قیمتیں بڑھانےکی خبروں‌ نے شہریوں کوغمگین کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن پاکستان میں حکومت نے ڈیڑھ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔

تاہم اب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔

تاہم وزیر خزانہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ قیمتوں میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا، ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافے کا امکان ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.